دوسرا ون ڈے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں 2،2 تبدیلیاں

فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں 2،2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان نے لیگ سپنر ابرار احمد اور مڈل آرڈر بیٹسمین حسن نواز کی جگہ پر فہیم اشرف اور محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے مانگی نا ئیڈی اور لزاڈ ولیم کی جگہ …

فیصل آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں 2،2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان نے لیگ سپنر ابرار احمد اور مڈل آرڈر بیٹسمین حسن نواز کی جگہ پر فہیم اشرف اور محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے مانگی نا ئیڈی اور لزاڈ ولیم کی جگہ آل راؤنڈر نیندرے برجر اور لیگ سپنر نقبا ئیو مزی پیٹر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان،سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی ،محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں لہانڈرے پریٹوریس ، کوانٹن ڈی کاک، ٹونٹی ڈی۔زیروزی، میتھیو بریٹزکی ، سنتھا مبا کیشائل، ڈونووان فیریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش،بجورن فار چون،نقبا پیٹر اور نیڈرے برجر شامل ہیں۔

 

مزید خبریں