کرائسٹ چرچ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لئے، 94 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد جونی بیئرسٹو اور مارک ووڈ نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ووڈ …
دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لئے،
مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لئے، 94 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد جونی بیئرسٹو اور مارک ووڈ نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ووڈ 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے لیکن بیئرسٹو کیویز باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے اور کیریئر کی پانچویں سنچری سے صرف 3 رنز کی دوری پر ہیں، بیئرسٹو 97 اور جیک لیچ 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ٹم ساﺅتھی نے 5 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا








