اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ وکثیرالجہتی شراکت داروں اوردیگرزرائع سے مجموعی طورپر6.086ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر2.979ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر،ایشئین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58ملین ڈالر،ای …
دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں اوردیگرزرائع سے مجموعی طورپر6.086ارب ڈالرکی معاونت موصول

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ وکثیرالجہتی شراکت داروں اوردیگرزرائع سے مجموعی طورپر6.086ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر2.979ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر،ایشئین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58ملین ڈالر،ای آئی بی 10.53ملین ڈالر،آئی بی آرڈی 281.70ملین ڈالر،آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر،ایفاد36.93ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل مدتی) 375.72ملین ڈالر،اوراورپیک فنڈکی جانب سے 4.05ملین ڈالرکی معاونت شامل ہے۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر371.59ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جس میں چین کی جانب سے 99.17ملین ڈالر،فرانس 110.61ملین ڈالر،جرمنی 33.23ملین ڈالر،جاپان 30.33ملین ڈالر،جنوبی کوریا12.05ملین ڈالر،کویت 24.40ملین ڈالر،اومان 2.95ملین ڈالر،سعودی عرب 17.63ملین ڈالراورامریکا کی جانب سے 41.23ملین ڈالرکی معاونت شامل ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں غیرملکی کمرشل قرضوں کے زریعہ 760.14ملین ڈالراورنیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے زریعہ 1.610ارب ڈالرکی معاونت حاصل کی گئی۔عدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو2.637ارب ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کی مدمیں 3.448ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔








