دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس شروع ہو گیا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں

لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں باضابطہ افتتاحی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 53 رکنی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملکہ برطانیہ نے …

لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں باضابطہ افتتاحی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 53 رکنی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ملکہ برطانیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ یقین ظاہر کیا کہ زیادہ محفوظ اور خوشحال دنیا آئندہ نسل کے حوالہ کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس 2018ءمیں شریک رہنما آراءاور تجاویز کا تبادلہ خیال کریں گے جس سے 53 رکنی تنظیم میں کثیر الجہتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ لندن میں 40 سال کے بعد دولت مشترکہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جو 2.2 ارب سے زائد آبادی پر محیط تنظیم ہے۔ افتتاحی تقریب سے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل پٹریشا سکاٹ لینڈ نے بھی خطاب کیا۔ شہزادہ چارلس نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سربراہ اجلاس دولت مشترکہ کے ممالک کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے نئے عزم کے ساتھ رکن ممالک کے درمیان روابط کو تقویت دینے میں معاون ہو گا۔