دو دہائی بعد پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو بیلن ڈی اور ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ،30 فٹ بالرز کے ناموں کا اعلان

زیورخ ۔11ستمبر (اے پی پی):فٹ بال کی گزشتہ دو دہائی پر مشتمل تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دنیا کے نامور فٹ بالر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔'بیلن ڈی اور' دنیائے فٹ بال کا سب سے نمایاں ایوارڈ ہے جو رواں برس اکتوبر میں اس سال کے بہترین فٹ بالر کو دیا جائے گا۔ایوارڈ کی انتظامیہ نے بدھ کو ان …

زیورخ ۔11ستمبر (اے پی پی):فٹ بال کی گزشتہ دو دہائی پر مشتمل تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دنیا کے نامور فٹ بالر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ‘بیلن ڈی اور’ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔’بیلن ڈی اور’ دنیائے فٹ بال کا سب سے نمایاں ایوارڈ ہے جو رواں برس اکتوبر میں اس سال کے بہترین فٹ بالر کو دیا جائے گا۔ایوارڈ کی انتظامیہ نے بدھ کو ان 30 فٹ بالرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو اس سال یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ان ناموں میں میسی اور رونالڈو کا نام موجود نہیں۔سال 2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں سٹار فٹ بالر کے نام ایوارڈ کے نامزد کردہ ناموں میں شامل نہیں ہیں۔

ارجنٹائن کے لیونل میسی اپنے کریئر میں 8 مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور آخری بار انہیں یہ ایوارڈ 2023 میں ملا تھا جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو پانچ بار بیلن ڈی اور کے حق دار ٹھہرے ہیں۔بیلن ڈی اور کی دوڑ میں شامل 30 فٹ بالرز میں سے بیشتر یورو 2024 کی فاتح سپین اور چیمپئنز لیگ کی کامیاب ہونے والی ٹیم ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ہیں۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی رینکنگ کے ابتدائی 100 ممالک کے صحافیوں پر مشتمل جیوری بیلن ڈی اور کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب کرتی ہے۔جیوری نے بدھ کو جن 30 ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں فرانسیسی سٹار فٹ بالر کلیان امباپے سمیت ریال میڈرڈ کے جوڈی بلنگھم، ٹونی کروس، انتونیو روڈیگر، ڈینی کاروجل اور فیدی والورد شامل ہیں۔