دو روزہ جشن آزادی روک بال کے مقابلے 13 اگست سے ملک بھر میں شروع ہونگے

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ جشن آزادی روک بال کے مقابلے 13 اگست سے ملک بھر میں شروع ہونگے۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا کے مطابق یہ مقابلے کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت، فاٹا، فیصل آباد، سوات اور حیدرآباد میں منعقد ہونگے جبکہ 14اگست کو فائنل مقابلوں کے موقع …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ جشن آزادی روک بال کے مقابلے 13 اگست سے ملک بھر میں شروع ہونگے۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا کے مطابق یہ مقابلے کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت، فاٹا، فیصل آباد، سوات اور حیدرآباد میں منعقد ہونگے جبکہ 14اگست کو فائنل مقابلوں کے موقع پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔ امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اس سلسلہ میں ایونٹ منعقد کروانے کےلئے تمام ایسوسی ایشیز کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Leave a Reply