دو ہزار اٹھارہ بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا، سلطان شاہ

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے کہا ہے کہ 2018 بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے کہا ہے کہ 2018 بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال نے پاکستان میں میچز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں یو اے ای میں میچز کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے میچز کے انعقاد سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی میں راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے وزیراعظم پاکستان سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply