اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی ترسیل اور فروخت کے لئے 2002ءسے مختلف کمپنیوں کو اب تک 21 لائسنس جاری کئے ہیں۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ان لائسنسوں کے اجراءکا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر گیس کی ترسیل اور فروخت کے ذریعے اس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اوگرا نے جن کمپنیوں کو لائسنس …
دو ہزار دو سے گیس کی ترسیل اور فروخت کے21 لائسنس جاری کئے، اوگرا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی ترسیل اور فروخت کے لئے 2002ءسے مختلف کمپنیوں کو اب تک 21 لائسنس جاری کئے ہیں۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ان لائسنسوں کے اجراءکا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر گیس کی ترسیل اور فروخت کے ذریعے اس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اوگرا نے جن کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں ان میں ایس این جی پی ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی، ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ، پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، اینگرو کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، ای ٹی پی ایل، یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی، گیسس ڈسٹری بیوشن کمپنی اور فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی شامل ہیں۔ مارچ 2002ءمیں قدرتی گیس کے ریگولیٹری معاملات سرکاری شعبہ کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے اوگرا کو منتقل کر دیئے گئے تھے جس کا مقصد اس شعبہ میں مسابقت کو فروغ دینا تھا۔








