دھرنوں اور مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والوں کے خلاف ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور یہ بات ہم نے معاہدے کے دوران بھی ان سے کہی۔ پیر کو ایک نجی …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والوں کے خلاف ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور یہ بات ہم نے معاہدے کے دوران بھی ان سے کہی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور مظاہروں کے دوران متاثر ہونے والوں سے ان کے نقصان کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں جبکہ صوبوں کو بھی وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صوبائی سطح پر دھرنوں اور مظاہروں کے دوران لوگوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات دیں جس کے مطابق کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان مظاہروں کے دوران جن لوگوں نے املاک کو نقصان پہنچایا یا جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث رہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور اس ضمن میں مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل کوئی ایک یا دو دن کی بات نہیں اور انتہا پسندی صرف پاکستان کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں یہ مسئلہ کسی نہ کسی طریقے سے موجود ہے، یورپ کے اپنے مسائل ہیں، ایشیاءکے اپنے مسائل ہیں، بھارت کے اپنے مسائل ہیں اور ہمارے اپنے مسائل ہیں اس لیے ہم نے اپنے ان مسائل کو اپنی پالیسیوں کے مطابق حل کرنا ہے۔

مزید خبریں