اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے‘ قربانیوں کی عظیم مثالیں رقم کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی یادگار قائم کی جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں …
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی عظیم مثالیں رقم کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی یادگار قائم کی جائے، صدر ممنون حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے‘ قربانیوں کی عظیم مثالیں رقم کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی یادگار قائم کی جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے مثال عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، قوم اس جنگ میں شہید ہونے والے مرد و زن‘ بزرگوں اور بچوں کو اپنا محسن سمجھتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تحفظ کی اس جنگ میں قربانیوں کی عدیم النظیر مثالیں رقم کرنے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک قومی یادگار قائم کی جائے جس پر اس جنگ میں شہید ہونے والے ہر فرد کا نام کنندہ کیا جائے‘ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ ایسے ہی عزت و احترام دیا کرتی ہیں جس کی دنیا میں بے شمار مثالیں موجود ہیں۔








