دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے اور بہت جلد اس پر مکمل قابو پا لیں گے،انجینئر امیر مقام

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی آسمانی دین جو اﷲ کی طرف سے بھیجا گیا، دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی حمایت نہیں کرتا، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، اسلام کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وہ منگل کو یہاں بین …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی آسمانی دین جو اﷲ کی طرف سے بھیجا گیا، دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی حمایت نہیں کرتا، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، اسلام کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ وہ منگل کو یہاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں رابطہ عالم اسلامی اور آئی آئی یو آئی کا دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمہ اور جدت کے فروغ میں کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ جو دین لے کر آئے، وہ امن کا دین ہے، اسلام کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ اسلام کو غلط طور پر دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے، ہمیں دنیا بھر میں اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Leave a Reply