وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ریکروٹنگ سنٹر میں 1172 جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پر امن، خوشحال، باوقار اور مستحکم بنانے کے لئے ریاست کے تمام ادارے مکمل یکسوئی کے ساتھ ایک پیچ پر ہیں، امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تبدیلی کے واضح مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں …

اسلام آباد ۔ 16ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پر امن، خوشحال، باوقار اور مستحکم بنانے کے لئے ریاست کے تمام ادارے مکمل یکسوئی کے ساتھ ایک پیچ پر ہیں، امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تبدیلی کے واضح مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں آئی ہے، ہم مدینے کی ریاست کی بات کرتے ہیں اور جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے، 100 دن کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، سی پیک کو حقیقی معنوں میں گیم چینجر بنائیں گے، چین سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جلد بازی میں نہیں مشاورت کے ساتھ طویل المدت فیصلے کریں گے۔ اتوار کو فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ریکروٹنگ سنٹر میں 1172 جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ایف سی نے مادر وطن کے دفاع اور عوام کی حفاظت کے لئے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آج تربیت کے سخت مراحل سے گزرنے کے بعد ایف سی کا ہر جوان وطن کی حفاظت کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت تبدیلی کے واضح مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، امن و امان کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کو پر امن، خوشحال، باوقار اور مستحکم بنانے کے لئے ریاست کے تمام ادارے مکمل یکسوئی کے ساتھ ایک پیچ پر ہیں، پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے۔