لندن۔ 4 جولائی (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسی کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔تھریسا مے کاکہنا تھا کہ قطر کو …
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطر کو پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، برطانوی وزیراعظم

مزید خبریں
لندن۔ 4 جولائی (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسی کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔تھریسا مے کاکہنا تھا کہ قطر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سب کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔








