اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):کچہری خود کش دھماکہ میں زخمی شہریوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے،روز اول سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک زخمی شہری نے کہا کہ افغانی دہشت گرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں،افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوراً نکالا جائے۔ زخمی بچے …
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے،روز اول سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں ،ملک کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے، زخمی شہری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):کچہری خود کش دھماکہ میں زخمی شہریوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے،روز اول سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک زخمی شہری نے کہا کہ افغانی دہشت گرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں،افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوراً نکالا جائے۔
زخمی بچے کی والدہ نے کہا کہ ہم نے افغانیوں کو پناہ دی، کھانا دیا آج وہی افغانی ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔زخمی بزرگ شہری نے کہا کہ پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جب تک کلمہِ طیبہ پڑھنے والے اس ملک میں زندہ ہیں ، پاکستان ہمشہ فتح یاب رہے گا،ہمیں امن چاہئے، بھارت پاکستان میں مداخلت سے باز آجائے۔








