پیرس ۔ 22 مارچ (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سیکیورٹی تجربات سے استفادے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ٹھوس موقف اختیار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق …
دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا، سعودی عرب

مزید خبریں
پیرس ۔ 22 مارچ (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سیکیورٹی تجربات سے استفادے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ٹھوس موقف اختیار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق فرانس میں منعقدہ سیکیورٹی تجربات کے تبادلے کے حوالے سے تقریب میں فرانسیسی، سعودی اور دوسرے ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔اس موقع پر سعودی حکام کی طرف سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کو بیخ وبن سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ملکوں بالخصوص عراق اور شام میں دہشت گردی کے سوتے خشک کرنا ہوں گے۔








