دہشت گرد تنظیموں کے لئے استنبول ، لندن ،انقرہ اور برلن میں کوئی فرق نہیں، رجب طیب اردوان

استنبول ۔ 30 جون (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے لئے استنبول ، لندن ،انقرہ اور برلن میں کوئی فرق نہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر نے کہا ہے کہ استنبول حملے کا ہدف کوئی نتیجہ حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف معصوم انسانوں کے خون اور تکلیف کو …

استنبول ۔ 30 جون (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے لئے استنبول ، لندن ،انقرہ اور برلن میں کوئی فرق نہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر نے کہا ہے کہ استنبول حملے کا ہدف کوئی نتیجہ حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف معصوم انسانوں کے خون اور تکلیف کو آلہ کار بنا کر دنیا کو ترکی کے خلاف ایک پروپیگنڈہ فراہم کرنا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ماہِ رمضان کے مبارک مہینے میں کیا گیا یہ حملہ اس بات کا عکاس ہے کہ دہشت گردی کا کوئی دین ایمان کوئی اخلاقی اقدار نہیں ہیں۔

Leave a Reply