دہشت گرد فرانس میں یورپی فٹ بال مقابلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جرمن پولیس

دہشت گرد فرانس میں یورپی فٹ بال مقابلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جرمن پولیس برلن ۔ 20 مئی (اے پی پی) فرانس میں ہونے والی یورپی فٹ بال کپ کے دوران دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ 12 جون کو فرانس اور رومانیہ کے مابین کھیلا جانے والا افتتاحی میچ دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف ہو سکتا ہے۔ …

دہشت گرد فرانس میں یورپی فٹ بال مقابلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جرمن پولیس
برلن ۔ 20 مئی (اے پی پی) فرانس میں ہونے والی یورپی فٹ بال کپ کے دوران دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ 12 جون کو فرانس اور رومانیہ کے مابین کھیلا جانے والا افتتاحی میچ دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ علامتی اور آسان اہداف کو نشانہ بنانے میں زیادہ اموات ہوتی ہیں اور ایسے واقعات ذرائع ابلاغ میں زیادہ جگہ پاتے ہیں۔ یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران فرانس میں دس ہزار سے زائد اہلکار ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ دس مختلف اسٹیڈیمز میں ہونے والے ہر مقابلے کے موقع پر900 کا اضافی عملہ حفاظت پر مامور کیا جائے گا۔

Leave a Reply