وارسا۔ 29 جولائی (اے پی پی) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دین کو عالمی امن و سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے دورے کے موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا کو اس وقت جس جنگ کا سامنا ہے اس میں دین کا کوئی قصور نہیں ہے۔مشرقی یورپ کے اپنے پہلے دورے کے موقع پران کا کہنا تھا کہ دنیا نے امن …
دین عالمی امن و سلامتی کا ضامن ہے، پوپ فرانسس
وارسا۔ 29 جولائی (اے پی پی) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دین کو عالمی امن و سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے دورے کے موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا کو اس وقت جس جنگ کا سامنا ہے اس میں دین کا کوئی قصور نہیں ہے۔مشرقی یورپ کے اپنے پہلے دورے کے موقع پران کا کہنا تھا کہ دنیا نے امن کو چھوڑ دیا ہے اس لیے اس کو جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پوپ فرانسس نےکہا کہ یہ جنگ مفادات، پیسے، قدرتی ذخائر پر قبضے اورعوام پرحکمرانی کی جنگ ہے۔ عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ تمام ادیاں امن چاہتے ہیں۔









