دوحہ۔17دسمبر (اے پی پی):قطر کے شہر لوسیل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فٹ بال کی دنیا کے معتبر ترین اعزازات ’’دی بیسٹ فیفا فٹ بال ایوارڈز 2025‘‘ کا اعلان کر دیا گیا۔ بارسلونا کی سٹار کھلاڑی آئیٹانا بونماتی اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے فارورڈ عثمان ڈیمبیلے نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے اعزازات اپنے نام کیے۔آئیٹانا بونماتی (سپین/بارسلونا) نے مسلسل تیسری بار ’’فیفا کی بہترین خاتون …
دی بیسٹ فیفا فٹ بال ایوارڈز 2025: آئیٹانا بونماتی اور عثمان ڈیمبیلے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

مزید خبریں
دوحہ۔17دسمبر (اے پی پی):قطر کے شہر لوسیل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فٹ بال کی دنیا کے معتبر ترین اعزازات ’’دی بیسٹ فیفا فٹ بال ایوارڈز 2025‘‘ کا اعلان کر دیا گیا۔ بارسلونا کی سٹار کھلاڑی آئیٹانا بونماتی اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے فارورڈ عثمان ڈیمبیلے نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے اعزازات اپنے نام کیے۔آئیٹانا بونماتی (سپین/بارسلونا) نے مسلسل تیسری بار ’’فیفا کی بہترین خاتون کھلاڑی‘‘ کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون فٹ بالر بن گئی ہیں۔ بونماتی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے ڈیمبیلے کو ’’بہترین مرد کھلاڑی‘‘ کا ایوارڈ دیا۔
ڈیمبیلے کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کے کلب نے فرانسیسی لیگ، فرنچ کپ اور پہلی بار یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتا۔بہترین مینز کوچ لوئس اینریکے پیرس سینٹ جرمین،بہترین ویمن گول کیپر ہننا ہیمپٹن چیلسی /انگلینڈ،بہترین مینز گول کیپر گیانلوئیگی ڈوناروما مین سٹی (سابقہ پی ایس جی)/اٹلی فیفا پسکاس ایوارڈ (بہترین گول سینٹیاگو مونٹیل انڈیپنڈینٹ (ارجنٹائن)،فیفا مارٹا ایوارڈ (بہترین ویمن گول) الزبیتھ اوول ٹائگریس (میکسیکو)،فیفا فین ایوارڈ زاخو ایس سی کے مداح عراق فیفا فیئر پلے ایوارڈ ڈاکٹر اینڈریاس ہارلس جرمنی کو دیا گیا۔ عراق کے کلب ’’زاخو ایس سی‘‘ کے مداحوں کو ریکارڈ 2.7 ملین ووٹوں کے ذریعے فین ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے میچ کے دوران میدان میں ہزاروں کھلونے پھینکے تھے جو بیمار بچوں کو عطیہ کیے گئے۔جرمن کلب کے ڈاکٹر اینڈریاس کو میچ کے دوران سٹینڈز میں موجود ایک مداح کی جان بچانے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔فیفا الیون بہترین ٹیموں میں ہننا ہیمپٹن، لوسی برونز اور الیسیا روسو شامل ہیں۔مردوں کی ٹیم عثمان ڈیمبیلے، لیمین یامال، جوڈ بیلنگھم، کائل پالمر اور ورجل وین ڈائک جیسے سٹارز پر مشتمل ہے۔یہ ایوارڈز مداحوں، قومی ٹیموں کے کپتانوں، کوچز اور میڈیا نمائندوں کے ووٹوں کی بنیاد پر دیئے گئے۔








