د ہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کریں گے،چین

چین نے کہا ہے کہ وہ د ہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات جمعرات کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے یورپ کو ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے لائسنسز سے متعلق سوال کے جواب میں …

بیجنگ۔15اکتوبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ د ہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات جمعرات کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے یورپ کو ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے لائسنسز سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کو ریئر ارتھ میٹلز برآمد کرنے کے لائسنسز کی منظوری میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ بھی امید کرتا ہے کہ یورپی یونین مساوی طور پر دہرے استعمال کی اشیاء کے شعبوں میں شامل کلیدی لائسنسنگ کے معاملات کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر دہرے استعمال کی اشیاء کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم سے فائدہ اٹھائے گا۔