کراچی۔ 2 اگست (اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا ہے، ہفتہ 3 اگست کو یکم ذوالحجہ 1440ھ ہوگی، عید الاضحی پیر 12 اگست کو ہوگی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جمعہ کو مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات (میٹ کمپلیکس) میں منعقد ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے …
ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی پیر12 اگست کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن
کراچی۔ 2 اگست (اے پی پی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا ہے، ہفتہ 3 اگست کو یکم ذوالحجہ 1440ھ ہوگی، عید الاضحی پیر 12 اگست کو ہوگی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس جمعہ کو مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ¿ موسمیات (میٹ کمپلیکس) میں منعقد ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میںقاری محمد حنیف جالندھری، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولانا محمد یاسین ظفر، مولانا ڈاکٹر عبدالرشید الازہری، مولانا حافظ عبیداللہ پنہوار، اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری، مولانا میاں عنایت الرحمن، مولاناحافظ عبدالمالک بروہی، قاری سید اختر شاہ، قاری عبدالعزیز اشعر، مولانا محبوب علی سہتو، پیرسید شاہد علی شاہ جیلانی، مولاناسید خالد محمودندیم، زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد، علامہ سید علی کرار نقوی، قاری محمد اقبال اور مولانا محمد صابر نورانی نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی چیف منیجراسپیس سائنس (سپارکو) غلام مرتضیٰ، پاکستان نیوی سے لیفٹننٹ کمانڈر منظوراحمد فنی معاونت کے لئے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ملک بھر میں مختلف علاقوں سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج چاند نظر آگیا ہے، ہفتہ 3 اگست کو یکم ذوالحجہ 1440ھ اور عید الاضحی پیر 12اگست کو ہوگی۔









