لاہور ہائیکورٹ نے ذہنی و اعصابی معذوربچی کے ماہانہ اخراجات بڑھانے اور والد کی جانب سے خرچہ کم کرنے کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں
ذہنی و اعصابی معذور بچی کا خرچہ بڑھانے اور کم کرنے کی دونوں درخواستیں مسترد

مزید خبریں
لاہور۔25مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ذہنی و اعصابی معذوربچی کے ماہانہ اخراجات بڑھانے اور والد کی جانب سے خرچہ کم کرنے کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے علیہا نورالامین مینگل کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی عدالت اور اپیل عدالت نے تمام حقائق اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ دیا، جس میں آئینی دائرہ اختیار کے تحت مداخلت نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے دونوں فریقین کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے فیملی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔








