راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نویک جوکووچ انڈین ویلز کے تیسرے راﺅنڈ میں داخل

انڈین ویلز ۔ 13 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نویک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر نو سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے سٹیفن رابرٹ کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر …

انڈین ویلز ۔ 13 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نویک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر نو سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے سٹیفن رابرٹ کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی، عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-2 رہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply