راجر فیڈرر اور الیگزینڈر زویرو گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برلن ۔ 21 جون (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزرینڈر زویرو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو 7-6(7-5)، 4-6 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔