میامی ۔ یکم اپریل(اے پی پی) راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 7-5 رہا، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی …
راجر فیڈرر اور رافیل نڈال میامی اوپن کے فائنل میں داخل

مزید خبریں
میامی ۔ یکم اپریل(اے پی پی) راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 7-5 رہا، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے نک کائرگیوس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-7 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔








