میلبورن۔ 29 جنوری (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، فیڈرر نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے پانچویں بار آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر کیریئر کا 18واں گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، فیڈرر نے آخری بار 2012ءمیں گرینڈسلام ٹائٹل جیتا …
راجر فیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا،

مزید خبریں
میلبورن۔ 29 جنوری (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، فیڈرر نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے پانچویں بار آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر کیریئر کا 18واں گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، فیڈرر نے آخری بار 2012ءمیں گرینڈسلام ٹائٹل جیتا تھا، اس کے ساتھ ہی فیڈرر نے گرینڈسلام ٹورنامنٹس کی نئی تاریخ بھی رقم کر لی، وہ تین مختلف گرینڈسلام ٹائٹلز پانچ یا زائد مرتبہ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، فیڈرر نے ومبلڈن اوپن سات بار جبکہ یو ایس اور آسٹریلین اوپن پانچ، پانچ مرتبہ جیت رکھے ہیں۔








