راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت سیز فائر لائن پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے اجلاس

مظفر آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت سیز فائر لائن پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال، ریسکیو و ریلیف آپریشن ،امدادی سرگرمیوں اور کرونا وائرس سے بچا ئوکےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری سٹیٹ …

مظفر آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت سیز فائر لائن پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال، ریسکیو و ریلیف آپریشن ،امدادی سرگرمیوں اور کرونا وائرس سے بچا ئوکےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی شاہد محی الدین قادری، کمشنر مظفرآباد تہذیب النساءجبکہ ویڈیو لنک پر کمشنر پونچھ مسعودالرحمان اور کمشنر میرپورچوہدری رقیب ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیز فائر لائن پر ہندوستانی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کرونا وائرس کی حالیہ لہر سے بچاﺅ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے اہم فیصلہ جات کیے گئے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ہندوستانی فائرنگ و گولہ باری سے شہدائ، زخمیوں اورجن کے مکانات کو نقصان پہنچاان کو معاوضہ جات کی فوری ادائیگی شروع کی جائے ۔ سیز فائر لائن کے نزدیکی علاقوں میں ادویات اور اشیاءضروریہ کا سٹاک رکھا جائے ، طبی عملے کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے ،انتظامیہ اور ریسکیو عملہ الرٹ رہے ۔انہوں نے ہدایت کی سیز فائر لائن کے متاثرین کو فوری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیز فائر لائن کے علاقوں میں اشیاءخوردونوش کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے ۔ اجلاس میں سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے وزیر اعظم کو امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے متاثرین کےلئے حکومت تمام ضروری وسائل فراہم گی۔وزیراعظم نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ کرونا وائر س سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے سختی کی جائے اور سکول اور دفاتر کس حد تک بند کرنے اور دیگر کیا اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیںاس حوالہ سے تینوں ڈویژنل کمشنر تحریری تجاویز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات اور دودرازعلاقوں میں تھری جی و فورجی سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے بات کی ہے تاکہ طلبہ کو بلاتعطل انٹرنیٹ کی معیاری سروسز مہیا ہو سکیں۔