راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں میں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور سنگین …
راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر کی سربراہی میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں میں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔مزید برآں اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجر خان کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








