قومی یومِ اقلیت 11 اگست کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے اقلیتی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایران روڈ پر خصوصی آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں
راولپنڈی ،اقلیتی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایران روڈ پر خصوصی آگاہی بینرز آویزاں

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 اگست (اے پی پی):قومی یومِ اقلیت 11 اگست کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے اقلیتی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایران روڈ پر خصوصی آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، بینرز کے ذریعے اقلیتی برادری کی قیامِ پاکستان سے لے کر ملکی ترقی، معیشت، تعلیم، صحت، دفاع اور دیگر شعبوں میں خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
واک کا مقصد اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام عام کرنا ہے،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے یوم اقلیت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ فخر اور ناقابلِ فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ قومی یومِ اقلیت ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان سب شہریوں کا وطن ہے اور ہر شہری ملکی ترقی میں برابر کا شریک ہے،رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی قومی دنوں اور اہم مواقع پر عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ اتحاد، رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل پاکستان کے قومی اتحاد اور مشترکہ اقدار کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں اور ایک صاف، پرامن اور متحد پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔








