اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چھٹی قومی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت پہلے بلاک میں خانہ شماری (آج) مکمل ہو جائے گی۔ بدھ کو دونوں شہروں کے 5785 بلاکس میں خانہ شماری کا عمل جاری رہا۔ دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر 2581 شہری بلاکس اور 3204 دیہی بلاکس ہیں جہاں خانہ شماری کا عمل دوسرے روز بھی کام …
راولپنڈی اسلام آباد میں چھٹی قومی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت پہلے بلاک میں خانہ شماری (آج) مکمل ہو جائے گی
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چھٹی قومی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے تحت پہلے بلاک میں خانہ شماری (آج) مکمل ہو جائے گی۔ بدھ کو دونوں شہروں کے 5785 بلاکس میں خانہ شماری کا عمل جاری رہا۔ دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر 2581 شہری بلاکس اور 3204 دیہی بلاکس ہیں جہاں خانہ شماری کا عمل دوسرے روز بھی کام کیا گیا۔ راولپنڈی ضلع کے 2544 شہری اور 1937 دیہی بلاکس ہیں جبکہ اسلام آباد کے 644 شہری اور 660 دیہی بلاکس ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت پہلے بلاک میں خانہ شماری 27 اپریل تک مکمل ہو گی۔ جس کے بعد 28 اپریل سے مردم شماری کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک کے 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد منگل 25 اپریل سے ملک کے 88 دیگر اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان بیورو برائے شماریات کی عمارت پر نمبر لگا کر خانہ شماری کا آغاز کیا گیا۔








