راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

مزید خبریں
راولپنڈی۔30ستمبر (اے پی پی):رواں سال راولپنڈی میں 4 ہزار 893 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کے دوران ڈینگی کے 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15 مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں 10 تصدیق شدہ کیسز شامل ہیں تاہم ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ستمبر کے دوران ڈینگی کے 27 مریض رپورٹ ہوئے۔
ضلع میں ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے 14 سو ٹیموں نے 51 لاکھ 40 ہزار 424 گھروں کی جانچ کی جن میں ایک لاکھ 73 ہزار 813 گھروں میں مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ 17 لاکھ 80 ہزار 367 مقامات کی جانچ کے دوران 24 ہزار 551 مثبت مقامات سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 98 ہزار 364 لاروا تلف کیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 2 ہزار 717 ایف آئی آرز، 678 سیلنگز اور 2 ہزار 239 چالان کئے گئے جبکہ 28 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔








