حیات آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی شادی ہال کی تعمیر، محکمہ اینٹی کرپشن نے 7 افرادکے خلاف مقدمہ دج کر لیا

خیبرپختونخواکے محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد حیات آباد فیزٹومیں سرکاری اراضی پر غیرقانونی شادی ہال تعمیر پر پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سات افسران سمیت ٹھیکیدارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پشاور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخواکے محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد حیات آباد فیزٹومیں سرکاری اراضی پر غیرقانونی شادی ہال تعمیر پر پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سات افسران سمیت ٹھیکیدارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پی ڈی اے کے سابق ڈی جی ریاض علی کوبھی نامزد کیاگیاہے ۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری اراضی کو غیرقانونی طو رپر شادی ہال کیلئے من پسند شخص کودینے پر تفتیش کاآغاز کیاگیاتھا۔ انکوائری مکمل ہونے پر پی ڈی اے کے سات افسران کو نامزد کیاگیاہے جن میں سے چارافسران پی ڈی اے کے حاضرسروس،دو سابق اورایک ٹھیکیدار شامل ہے، چاروں حاضر سروس ملازمین کو گرفتار کرلیاگیاہے۔