راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد

"راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے شراب اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔”

راولپنڈی۔27جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 افراد کو حراست میں لے کر 40 لیٹر سے زائد شراب سمیت اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

پیر کو ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ سٹی، وارث خان، بنی، صادق آباد، سول لائنز، مورگاہ، واہ کینٹ، گوجرخان، ریس کورس، ٹیکسلا، صدر بیرونی اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 40 لیٹر سے زائد شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں