کینبرا۔19اکتوبر (اے پی پی):ہسپانوی مایہ ناز کارڈرائیور راول فرنینڈز نے آسٹریلیا میں ہونے والی موٹو جی پی ریس جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی بڑی فتح حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ راول فرنینڈز نے اپریلیا ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ ریس جیتی، جبکہ دوسرے نمبر پر ڈوکاتی کے اٹالین ڈرائیورفیبیو ڈی جیانونتونیو اور تیسرے پر اپریلیا کے ہی مارکو بیزیکی رہے۔ مارکو بیزیکی کو انڈونیشیا …
راول فرنانڈیز نے آسٹریلین موٹو جی پی جیت کر کیریئر کی پہلی فتح حاصل کر لی
کینبرا۔19اکتوبر (اے پی پی):ہسپانوی مایہ ناز کارڈرائیور راول فرنینڈز نے آسٹریلیا میں ہونے والی موٹو جی پی ریس جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی بڑی فتح حاصل کر لی۔اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ راول فرنینڈز نے اپریلیا ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ ریس جیتی، جبکہ دوسرے نمبر پر ڈوکاتی کے اٹالین ڈرائیورفیبیو ڈی جیانونتونیو اور تیسرے پر اپریلیا کے ہی مارکو بیزیکی رہے۔
مارکو بیزیکی کو انڈونیشیا میں ہونے والے ایک حادثے کی وجہ سے دو پنالٹیز ملی تھیں، جن کی وجہ سے وہ ریس کے دوران پیچھے رہ گئے۔راول فرنینڈز نے ریس کے دوران عمدہ ڈرائیونگ کی اور آخر تک سبقت برقرار رکھی۔ یہ ان کا 76واں گرینڈ پری تھا، اور پہلی مرتبہ وہ فاتح بنے۔دوسری طرف سپین کے الیکس مارکیز چوتھے نمبر پر آئے، جس سے وہ سیزن کے اختتام پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ڈوکاتی کے سابق عالمی چیمپئن فرانچسکو بگنایا ریس کے آخری لمحات میں گر کر باہر ہو گئے، اور کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکے۔مقامی سٹار جیک ملر جو تیسرے نمبر سے ریس شروع کر رہے تھے، ابتدائی مرحلے میں ہی گر کر باہر ہو گئے تھے۔ فرانس کے جوہان زارکو اور ہونڈا کے جوان میر بھی ریس مکمل نہ کر سکے۔








