رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے ڈیڑھ لاکھ مواقع پیدا ہوں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون سے ایک لاکھ 50ہزار سے زائد کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ زون 2 ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اس زون کو ابتدائی مرحلے میں ساڑھے تین کلومیٹر پر …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون سے ایک لاکھ 50ہزار سے زائد کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ زون 2 ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اس زون کو ابتدائی مرحلے میں ساڑھے تین کلومیٹر پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں زون کی ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پانچ سالوں کے دوران تین مرحلوں میں ڈویلپ کی جائے گی۔ 702 ایکڑ پر انڈسٹریل زون کے علاوہ ر پہلے فیز میں 159 ایکڑ، دوسرے فیز میں 279 ایکڑ، تیسرے فیز میں 264 ایکڑ اور 76 ایکڑ اراضی کو تجارتی مقاصد کے لئے ڈویلپ کیا جائے گا۔ اس زون میں الیکٹرانک اینڈ الیکٹریکل، آٹو موبائل اینڈ میکینکل، پھلوں اوراشیائے خوراک کی پیکجنگ، ٹیکسٹائل سٹچنگ و نیٹنگ اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اوران کے لئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ رشکئی اقتصادی زون کی علاقائی و جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس صنعتی بستی سے ایئرپورٹ کا فاصلہ 65کلومیٹر، ڈرائی پورٹ 65 کلومیٹر، ریلوے سٹیشن 25کلومیٹر، سٹی سینٹر15 کلومیٹر، ہائی وے 5کلومیٹر اورموٹروے بالکل متصل ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی طرف سے آئی تھی اور اس میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے ۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون پورے صوبے کا جغرافیائی مرکز ہے جو معاشی لحاظ سے پورے خطے کوباہم مربوط کرے گا،صنعت کاری کے فروغ سے بیروزگاری میں کمی، معاشی ترقی اورخوشحالی آئے گی صوبائی حکومت کاکہناہے کہ صنعتی پالیسی کے تحت چین اور پاکستان کی باہمی رضامندی سے طے ہونے والی مراعات پر عملدرآمد کرائیں گے۔حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا’ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ۔

مزید خبریں