رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کنٹرول رومز قائم ، ذرائع پاور ڈویژن

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس سلسہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق حکومت نے رمضان المبارک میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس سلسہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بجلی کی فراہمی کی کسی بھی شکایت فوری کارروائی کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گی جبکہ پاور ڈویژن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول رومز سے بھی بجلی کی فراہمی کی نگرانی کی جائے گی۔