رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا کرعوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا، ‘ مشیر وزیراعظم برائے صنعت وپیدوار اور تجارت عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)مشیر وزیراعظم برائے صنعت وپیدوار اور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا کرعوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا، حکومت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔جمعرات کو یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)مشیر وزیراعظم برائے صنعت وپیدوار اور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا کرعوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا، حکومت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔جمعرات کو یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار اور تجارت عبدالرزاق داؤد نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے بنائی گئی رمضان پیکج کمیٹی کے اجلاس میں کیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم ندیم بابر کے علاوہ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین علی خان اور کارپوریشن کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں رمضان پیکج اور اس کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے رمضان پیکج کو صاف اور شفاف طریقے سے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رمضان پیکج کی مد میں ملنے والی رقم یوٹیلیٹی اسٹورز کو منتقل ہوچکی ہے جس سے کارپوریشن کو نئی خریداری میں آسانی ہو گی۔ کمیٹی کے ارکان اس حوالے سے گاہے بگاہے اجلاس بلا کراشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیںکی جائے گی۔

Leave a Reply