رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کلمہ گو سنت اعتکاف کریں گے

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کلمہ گو سنت اعتکاف کریں گے۔ منگل 20 رمضان المبارک کی شام اعتکاف کا آغاز ہوگا جو عید الفطر کے چاند کی رویت تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں مساجد میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور معتکفین کےلئے الگ جگہ مختص کی جاتی ہے تاکہ مسجد میں آخری عشرے کے …

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کلمہ گو سنت اعتکاف کریں گے۔ منگل 20 رمضان المبارک کی شام اعتکاف کا آغاز ہوگا جو عید الفطر کے چاند کی رویت تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں مساجد میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور معتکفین کےلئے الگ جگہ مختص کی جاتی ہے تاکہ مسجد میں آخری عشرے کے دوران انہیں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ قیام کے دوران کسی قسم کی دشواری نہ ہو ، معتکفین کی وجہ سے مساجد کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں

تاہم علمائے کرام نے سنت اعتکاف کے حوالے سے معتکفین سے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران عبادت کی انجام دہی میں جس قدر ممکن ہو احتیاط برتیں اور دنیاوی امور سے دور رہا جائے کیونکہ یہی سنت اعتکاف کا بنیادی فلسفہ اور اللہ رب العزت سے قربت کا ذریعہ ہے