اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران صارفین کو حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کے لئے شہر کے تمام سپر سٹورز پر خصوصی کائونٹرز بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ صارفین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے، سپر سٹورز پر سرکاری نرخناموں کی …
رمضان المبارک کے دوران صارفین کو حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فراہم کی جائیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران صارفین کو حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کے لئے شہر کے تمام سپر سٹورز پر خصوصی کائونٹرز بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ صارفین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے، سپر سٹورز پر سرکاری نرخناموں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں سپر سٹورز کو عوام کے لئے سرکاری ریٹ پر اشیاء کا علیحدہ کائونٹر بنانے کی ہدایت کر دی ہیں اور یہ کائونٹر تمام سٹور پر ریٹ لسٹ ڈسپلے کردی گئی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنراسلام آباد گزشتہ روز تاجر نمائندوں کے ساتھ تین گھنٹے تک مذاکرات کئے جس کے بعد تقریباً90 فیصد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ہوا ہے۔ آٹا اور چینی کی بوریاں چیف کمشنر اسلام آباد کی مداخلت اور کمشنر راولپنڈی کی مدد سے کم قیمتوں پر چیزیں آج تک ڈلیور ہو جائیں گی۔








