رنگنا ہیراتھ ٹیسٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے پرعزم

گال ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز سپنر رنگناہیراتھ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنا ہدف ہے، اگر اپنے مقصد میں سرخرو ہوا تو یہ میری بڑی کامیابی ہو گی۔ ہیراتھ نے بنگلہ دیش کے خلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیکر نہ صرف اپنی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری دلائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بطور لیفٹ آرم سپنر زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لیکر نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔ ہیراتھ نے 79 میچز میں 366 وکٹیں لے رکھی تھیں، اس سے قبل بحیثیت لیفٹ آرم سپنر زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق کیوی سپنر ڈینئل ویٹوری کو حاصل تھا جنہوں نے 362 وکٹیں لے رکھی تھیں۔