روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 400 اور 6 ہزار 859 روپے پر بند

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …

کراچی ۔ 11 اگست (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 400 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 912 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 859 روپے رہ گئی۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 545 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 14 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 19 ہزار 100 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 375 روپے سے 6 ہزار 690 روپے فی من رہے۔

Leave a Reply