رواں سال امریکا کی مکئی، سویا بین اور گندم کی پیداوار میں کمی کی پیش گوئی

نیویارک۔ 09 جولائی (اے پی پی) برٹش کمپنی انفارما اکنامکس نے کہا ہے کہ رواں سال امریکا کی مکئی کی پیداوار 14.166 بشل رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا نے کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران امریکا کی مکئی کی پیداوار 14.166 ارب بشل رہنے کی توقع ہے ۔ جون میں کمپنی نے امریکا کی مکئی کی فی ایکڑ پیداوار 170 بشل …

نیویارک۔ 09 جولائی (اے پی پی) برٹش کمپنی انفارما اکنامکس نے کہا ہے کہ رواں سال امریکا کی مکئی کی پیداوار 14.166 بشل رہنے کا امکان ہے۔ میڈیا نے کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران امریکا کی مکئی کی پیداوار 14.166 ارب بشل رہنے کی توقع ہے ۔ جون میں کمپنی نے امریکا کی مکئی کی فی ایکڑ پیداوار 170 بشل رہنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم نئی رپورٹ میں فی ایکڑ پیداوار 169.7 بشل رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔یہاں سویا بین کی پیداوار کے بارے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ 4.253 ارب بشل رہنے کی توقع ہے۔جون میں سویا بین کی پیداوار 4.255 ارب بشل رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Leave a Reply