اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی۔ جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں گے وہاں کوشش ہوگی کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ آئندہ ماہ نیشنل الیکٹرک پالیسی منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل …
رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی،وفاقی وزیر اویس لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی۔ جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں گے وہاں کوشش ہوگی کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ آئندہ ماہ نیشنل الیکٹرک پالیسی منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔ بدھ کو یہاں سولر انرجی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری آئی ہے لیکن ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ چار ماہ سے تمام توجہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر ہے۔








