اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2017ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2017ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.173 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.644 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا …
رواں سال جون کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2017ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2017ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.173 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.644 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جون 2016ءکے مقابلہ میں جون 2017ءکے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 30.35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








