رواں سال مختلف ویلفیئر پروگرامز پر 97 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی،ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال مختلف ویلفیئر پروگرامز پر 97 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے

لاہور۔3جون (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال مختلف ویلفیئر پروگرامز پر 97 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 30 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ اسی طرح پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 26 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد مالی معاونت فراہم کی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لیے 14 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد جبکہ ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 13 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ پولیس ملازمین کی فیملیز کو گذارا الاونس کی مد میں 8 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد فنڈز فراہم کیے گئے۔مزید برآں تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جبکہ فوری مالی امداد کے لیے 68 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد رقم دی گئی۔