رواں سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی،سعودی قومی مرکز موسمیات

ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان میڈیا سے گفتگو میں بتایا اس وقت موسم ٹھنڈا اور موزوں ہے۔ دارالحکومت ریاض میں سردی کی پہلی لہر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے …

ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان میڈیا سے گفتگو میں بتایا اس وقت موسم ٹھنڈا اور موزوں ہے۔

دارالحکومت ریاض میں سردی کی پہلی لہر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سردی کی لہر سے مملکت کے علاقے متاثر ہوں گے لیکن موسمیاتی رپورٹیں یہ ظاہر نہیں کرتیں کہ موسم سرما انتہائی سرد ہوگا۔ واضح رہے کہ مملکت میں باقاعدہ طور پر موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے ہو چکا ہے۔