رواں سال 43 ہزار غیر ملکی حجاج کرام نے مسجد الحرام سے منٰیٰٰ کے لئے مفت ٹرانسپورٹ سے استفادہ کیا، سعودی حکام

مکة المکرمہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں حج سیزن کے دوران 43000 غیر ملکی حجاج کرام نے مسجد الحرام سے منٰیٰٰ کے لئے مفت ٹرانسپورٹ سے استفادہ کیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے ادارہ برائے طوافہ اسٹیبلشمنٹ کے شعبہ ٹرانسپورٹ برائے ترکی، یورپ،شمالی امریکا اور آسٹریلوی حجاج کے انچارج عادل قاری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار حج کے دوران مسجد الحرام سے منٰیٰٰ کے درمیان مفت …

مکة المکرمہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں حج سیزن کے دوران 43000 غیر ملکی حجاج کرام نے مسجد الحرام سے منٰیٰٰ کے لئے مفت ٹرانسپورٹ سے استفادہ کیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے ادارہ برائے طوافہ اسٹیبلشمنٹ کے شعبہ ٹرانسپورٹ برائے ترکی، یورپ،شمالی امریکا اور آسٹریلوی حجاج کے انچارج عادل قاری نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار حج کے دوران مسجد الحرام سے منٰیٰٰ کے درمیان مفت ٹرانسپورٹ کا تجربہ بہت شاندار رہا،عید الضحی اور اس سے اگلے روز کے دوران ترکی، یورپ، شمالی امریکا اور آسٹریلیا کے حاجیوں کے لئے پہلی بار 30 گھنٹوں کے دوران مفت ٹرانسپورٹ چلائی گئی جن میں 150 بسیں شامل تھیں ۔

مزید خبریں