رواں مالی سال میں جنوری2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 4.03 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال میں جنوری2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 4.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے مطابق جنوری 2017ءکے دوران5.028 ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جنوری 2016ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 4.833 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2016ءکے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال میں جنوری2017ءکے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 4.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے مطابق جنوری 2017ءکے دوران5.028 ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جنوری 2016ءکے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 4.833 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2016ءکے مقابلے میں جنوری 2017ءکے دوران چائے کی درآمد میں چار فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

Leave a Reply