رواں مالی سال کی ابتدائی 9 مہینوں میں ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.08 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اختتام مارچ 2019ءتک پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 9991.428 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اختتام مارچ 2019ءتک پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 9991.428 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.08 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 9983.065 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔جن ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں نیٹ وئیر، بیڈ وئیر اورسلے سلائے ملبوسات شامل ہیں۔ مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں نیٹ وئیر مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.29 فیصد، بیڈ وئیر، 2.69 فیصد اورسلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں 1.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اس کے برعکس مالی سال کے ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں خام کاٹن اورسوتی دھاگہ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق خام کاٹن کی برآمدات میں کمی کا تناسب 71.84 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔اسی طرح سوتی دھاگہ کی برآمدات میں کمی کا تناسب 15.44 فیصد اورسوتی کپڑوں کی برآمدات میں 2.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply