رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں78فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں78فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر2017ءکے دوران سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 77.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں78فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر2017ءکے دوران سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 77.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر2016ءکے دوران درآمدات کا حجم 43.297 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں78.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply